سی پیک کے تحت تھر بلاک۔ٹو کی ترقی کا سفر جاری

71
CPEC
CPEC

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) سی پیک کے تحت تھر بلاکا۔II کی ترقی کا سفر جاری ہے ، کارکنان بہترصحت اور تندرستی کے ساتھ عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ چین اور پاکستان کووڈ۔19 کی وبا کے دوران بھی سی پیک پر خوش اسلوبی سے عمل درآمد کے عمل کو آگے بڑھانےکے لئے پرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر ،سندھ میں کوئلے کی کان کنی کے منصوبے (تھر بلاک۔ II) میں واقع ایک چینی کمپنی نے اپنے کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بروقت اور موثر حفاظتی تدابیر کی وجہ سے تمام ملازمین بہتر صحت اور تندرستی کے ساتھ اس منصوبے پر کام کی پیشرفت کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس منصوبے میں اب تک 800 سے زیادہ مقامی افراد بھی کام کر رہے ہیں۔