سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے،حکام

147
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا 12 واں یادگاری اجلاس منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

سی پیک کےپہلے مرحلے میں سی پیک کے منصوبے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے منصوبوں پر مشتمل تھے جبکہ جوں جوں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے اس میں تیزی سے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں جن سے صنعتی یونٹس قائم ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز میں مراعات کی فراہمی سے صنعتی ترقی کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔مقامی صنعت کو خصوصی اقتصادی زونز میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے برابر مراعات اور چھوٹ پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔