سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام ،صنعتی اور زرعی شعبے کا فروغ ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے,وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

67

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام ،صنعتی اور زرعی شعبے کا فروغ ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی پاک چین لازوال دوستی کے ستر سالہ جشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں کثیر الجہتی دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت چین کی جانب سےکوروناویکسین کی پانچ لاکھ ڈوزز بھجوانے پر چینی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام ،صنعت اور زرعی شعبے کا فروغ ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

مشکل کی ہر گھڑی میں پورا اترنے والی پاک چین دوستی کے اس سفر کو ستر سال مکمل ہونے کو ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اسی عزم کے ساتھ اس دوستی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے ساتھ صنعت سازی اور زرعی شعبے کے فروغ میں بھی بھر پور کردار کرتے رہیں گے۔