سی پیک کے تحت رواں سال 2020 پاک چین شراکت داری کومزےد دوام ملے گا ،دوطرفہ تعاون کے سنگ مےل طے ہوں گے، دوسرے مرحلہ میں عوامی فلاح و بہبود کے 27منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ، حکام

88

اسلام آباد ۔ 15ستمبر(اے پی پی) چےن پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک ) کے تحت رواں سال 2020 پاک چین شراکت داری کومزےد دوام ملے گا اور دوطرفہ تعاون کے سنگ مےل طے ہوں گے، دوسرے مرحلہ عوامی فلاح و بہبود سے تعلق رکھتا ہے جس میں 27 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ سی پےک اتھارٹی کے حکام کے مطابق اگلے مرحلہ کے تحت چار اہم شعبوں میں پیشرفت کی جائے گی جن میں پہلا شعبہ صنعت سے تعلق رکھتا ہے جبکہ دیگر شعبوں میں زراعت، معاشی شعبہ کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔پاک-چین سٹریٹیجک شراکت داری دن بہ دن مضبوطی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ یہ شراکت داری عالمی اور خطے بھر میں نہایت اہمیت کی حامل ہے جبکہ یہ مستقبل میں مزید مستحکم ہو جائے گی۔صنعتی شعبے،ہنر مند مزدوروں کی طلب کو پورا کرنے کے لئے سی پیک کے تحت چین کی مدد سے پیشہ ورانہ تربیت کے انسٹیٹیوٹ قائم کیے جارہے ہیں۔چین پاکستان کو موجودہ پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کو اپ گریڈ کرنے میں مدد فراہم کررہا ہے جبکہ مزید 6 انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے مالی مدد فراہم کررہا ہے۔