اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ 1320میگا واٹ کے منصوبے سے قومی گرڈ کو سالانہ9 ہزار گیگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔منصوبہ مکمل کرنے والی کمپنی ” پاور چائنہ ” کے مطابق اس منصوبے میں 660 میگا واٹ کے سپر کرٹیکل کوئلہ سے چلنے والے 2 یونٹس بنائے گئے ہیں جن کی سالانہ پیداواری صلاحیت 9 ہزار گیگا واٹ ہے۔ساہیوال بجلی گھر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بڑے ترجیحی منصوبوں میں سے ایک ہے۔کمپنی کے مطابق یہ پراجیکٹ ای پی سی نیوکلیئر پاور انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈچلا رہی ہے’ جو پاور چائنہ کا ذیلی ادارہ ہے یہ منصوبہ جولائی 2015ء میں شروع ہوا اور مئی 2017ء میں یہ بجلی پیدا کرنے کے قابل ہونے کے بعد گرڈ سے منسلک ہوا اور کوئلہ سے چلنے والا پہلا پاور سٹیشن بن گیا جو سی پیک کے تحت تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔اس منصوبے نے چین کا نیشنل کوالٹی گولڈ ایوارڈ اورپنجاب حکومت کا انجینئرنگ کنسٹرکشن سیفٹی ایوارڈ اور گرین سویلائزیشین تعمیراتی ایوارڈ حاصل کئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=191241