سی پیک کے تحت ملک بھر میںشروع ہونے والے نئے منصوبوں سے روزگار کے 15ہزار نئے مواقع پیداہوں گے، سی پیک سنٹر فارایکسی لینس

81
سی پیک

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) 2019ءمیں ملک بھر میںشروع ہونے والے نئے منصوبوں سے 15ہزار کے قریب نئے روزگار کے مواقع پیداہوں گے، ان منصوبوں میں کراچی سرکلر ریلوے، ایم ایل ون، گوادر ایئرپورٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادر ماسٹر پلان جیسے کئی اہم منصوبوں کو آغاز ہو جائے گا۔ سی پیک سنٹر فارایکسی لینس کے حکام کے مطابق ان تمام منصوبوں کے شروع ہونے سے نہ صرف ملک میںبیروزگاری میں کمی لانے میں مدد ملے گی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا۔ حکام نے بتایاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں عام شہریوں کو سفری سہولیات بھی میسرآئیں گی۔