سی پیک کے تحت چین پاکستان کی سماجی، معاشی اور فلا ح و بہبود کے لئے ایک ارب ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا

205
سی پیک

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین پاکستان کی سماجی، معاشی اور فلا ح و بہبود کے لئے ایک ارب ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان میں معیشت کی پائیدار نمو کے لئے پنجاب حکومت پاکستان اور چین کے درمیان زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھا ئے گی جس کے مطابق ملتان میں 186 ملین کی مشترکہ کاٹن ریسرچ لیبارٹری جبکہ فیصل آباد میں تیل کی لیبارٹری قائم کرنے کے حوالے حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چین نے پاکستان میں معاشی وسماجی فلاح و بہبود کے شعبے کی ترقی کے لئے 1 ارب ڈالر کی گرانٹ کا اجراء کیا ہے جس سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے مواقع میسر آئیںگے۔