سی پیک کے تحت ڈبل لائن خضدار۔بسیمہ این۔30 شاہراہ کی تعمیر تیزی سے جاری

82
گوادر میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے چین کی جانب سے 5 ارب یوآن کی گرانٹس فراہم کی گئی ہے، چائنہ اکنامک نیٹ

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):سی پیک کے تحت ڈبل لائن خضدار۔بسیمہ این۔30 شاہراہ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔سی پیک کی تحت تعمیر و ترقی کا سفر بغیر کسی تاخیر کے آگے بڑھ رہا ہے۔جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے منسلک منصوبے تیزی سےمکمل ہورہے ہیں۔خضدار۔بسیمہ این۔30 شاہراہ ہائی وےسے 110 کلومیٹر لمبی ڈبل لائن سڑک کی تعمیر کا کام زوروں پر ہے جبکہ این۔30 شاہراہ پر کام گذشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوا تھا۔ ہائی وے کا 20 فیصد فزیکل کام مکمل ہوچکا ہے اور یہ شاہراہ خضدار کو این۔85 سے جوڑ کر رابطے کو فروغ دے گی۔