سی پیک کے تحت گرین انرجی منصوبہ پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری

93

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سی پیک کے تحت پاکستان میں گرین انرجی منصوبہ پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔سی پیک کے تحت 7.603 ارب ڈالر کی لاگت سے پاکستان میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ذریعے تین ہزار 415 میگاواٹ گرین انرجی منصوبہ پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں سولہ ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ اُدھر سی پیک منصوبہ کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 720 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی اور اس منصوبے پر 1.74 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ مذکورہ منصوبے سے ملک بھر میں 4 ہزار 450 افراد کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے جبکہ اس منصوبے پر 70 فی صد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔