سی پیک کے تحت ہاؤسنگ ڈویژن کے منصوبوں کے لیے 473.55 ملین روپے مختص

66
وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) حکومت نے سی پیک کے تحت ہاؤسنگ ڈویژن کے منصوبوں کے لیے رواں مالی سال میں 473.55 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت سوست،گوادر، خضدار، تربت، مانسہرہ اور گلگت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے انٹیلیجنس بیورو کے دفاتر تعمیر کے لیے رواں مالی سال میں 473.55 ملین روپے مختص کیے ہیں تاکہ سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا سکیں جبکہ سوات مینگورہ سنٹرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے لیے بھی 50 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ہاؤسنگ وتعمیرات کے ایک اور منصوبے کوئٹہ میں گرلز کالج کی تعمیر کے لیے 400 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔