اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی اور زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اس مرحلے میں سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں کو بھی ترقی دی جائے گی۔
ان دونوں شعبوں میں پاکستان کو چینی ماہرین کی بھرپور معاونت حاصل رہے گی تاکہ ملک کی صنعتی اور زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جاسکے۔
وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملک کے غریب طبقے کی خوشحالی پر توجہ دی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سی پیک پاکستانی معاشرے اور عوام کی حالت زار میں بہتری کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔