اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت رواں سال پاک چین شراکت داری کومزید دوام ملے گا اور دوطرفہ تعاون کے نئےسنگ میل طے ہوں گے ،منصوبے کا دوسرا مرحلہ عوامی فلاح و بہبود سے تعلق رکھتا ہے جس میں 27 منصوبوں پر کام کیا جارہاہے۔
سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق اگلے مرحلہ کے تحت چار اہم شعبوں میں پیشرفت کی جائے گی جن میں پہلا شعبہ صنعت سے تعلق رکھتا ہے جبکہ دیگر شعبوں میں زراعت، معاشی شعبہ کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔پاک۔چین سٹریٹیجک شراکت داری دن بہ دن مضبوطی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ یہ شراکت داری عالمی اور خطے بھر میں نہایت اہمیت کی حامل ہے جبکہ یہ مستقبل میں مزید مستحکم ہو جائے گی۔