سی پیک کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ومشیر انرجی چائنہ پاکستان ڈاکٹر حسان داؤد بٹ کو توانائی کے شعبے میں بہترین بین الاقوامی مشیر ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا

154
سی پیک کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ومشیر انرجی چائنہ پاکستان ڈاکٹر حسان داؤد بٹ کو توانائی کے شعبے میں بہترین بین الاقوامی مشیر ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):سی پیک کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ومشیر انرجی چائنہ پاکستان ڈاکٹر حسان داؤد بٹ کو توانائی کے شعبے میں بہترین بین الاقوامی مشیر ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔ہفتہ کو انرجی چائنہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے توانائی کے شعبے کی ایک نمایاں ریاستی ملکیتی کمپنی اور پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں سے ایک کی جانب سے ان کو "بہترین بین الاقوامی مشیر ایوارڈ 2024″سے نوازا گیا ہے۔

رواں سال توجہ قابل تجدید توانائی، ٹرانسمیشن، پانی کے انتظام سمیت مختلف شعبوں پر ترقی پر مرکوز ہے۔سی پیک کے تحت قابل تجدید توانائی کے منصوبے پاکستان میں پائیدار ترقی اور توانائی کے شعبے میں خودکفالت کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ منصوبے ماحول دوست توانائی کے ذرائع کو فروغ دے کر ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

انرجی چائنہ پاکستان سکھی ہماری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کا م کر رہی ہے،منصوبے کی تکمیل کے بعد اس سے سالانہ 3.212 بلین کلو واٹ گھنٹے تک ماحول دوست بجلی پیدا ہونے کی امید ہے، جس سے تقریباً 1.28 ملین ٹن کوئلے کی بچت اور تقریباً 3.2 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئے گی۔

یہ منصوبہ پاکستان میں 10 لاکھ سے زائد گھرانوں کو سستی اور صاف بجلی فراہم کرے گا اورکمپنی پائیدار ترقی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے، ایک چینی ادارے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پورے عزم کے ساتھ نبھائے گی۔