سی پیک گوادر کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،گوادر پورٹ

169
سی پیک کےتحت گوادر میں صنعت، صحت ، مواصلات اور بجلی کے متعدد منصوبے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، گوادر پورٹ حکام

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):سی پیک گوادر کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

گوادر پورٹ حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر سماجی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے ایک سنہرے دور سے گزر رہا ہے۔ بندرگاہ کی تعمیر کے ابتدائی مراحل وہ تھے جب بنیادی ڈھانچے میں سب سے زیادہ تبدیلی آئی۔ گوادر کا چھوٹا ماہی گیری شہر اب ایک اہم اقتصادی اور سیاحتی مقام بن گیا ہے۔

گوادر پورٹ فعال ہے اور ایل پی جی بوٹس، بلک کارگو اور کنٹینرز کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گوادر فری زون میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر 50 سے زائد کاروباری اداروں نے رجسٹریشن کرائی ہے اور کام کر رہے ہیں۔گوادر فری زون میں صنعت کاری سے پاکستان کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

پاکستان جنوبی ایشیا میں پیداواری مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرے گا اور اس کے غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔