سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں ، مزید131 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج

165
Young drivers

راولپنڈی۔ 23 دسمبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس نےکم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید131 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔

پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی سخت ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گذشتہ روز راولپنڈی پولیس نے131کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے

،خصوصی مہم کے دوران اب تک4289مقدمات درج کیے گئے۔ سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے،

والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے۔