سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری،6694مقدمات درج

115
Age of drivers
Age of drivers

راولپنڈی۔ 23 جنوری (اے پی پی):سی پی اوراولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری مزید 52 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے52کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،

خصوصی مہم کے دوران اب تک6694مقدمات درج کیے گئے۔ سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے۔\378