راولپنڈی۔8دسمبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے۔
سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں اعظم، سعید، عمیر، یاسر، بلال، امجد، عمران نذیر، نسیم، خائستان اللہ، عمر، نور خان اور واجد شامل ہیں،
سی پی او کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔