فیصل آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی):سی پی او فیصل آباد نے فیوڈ رجسٹریشن اور مانیٹرنگ سسٹم کے حوالے سے نئے احکامات جاری کردئیے۔ ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے فیو ڈ رجسٹریشن اور مانیٹرنگ سسٹم کے حوالے سے حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے
جس کے تحت متعلقہ پولیس افسران کو کہا گیا ہے کہ سابقہ/پرانی دشمنیوں، مذہبی اور گھناؤنے جرائم،لڑائی جھگڑا اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کی صورت میں انسدادی کاروائی کی جائے اور ماہانہ وار ڈائری مرتب کی جائے۔ ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ،ڈی ایس پی لیگل-IIIودیگر پولیس افسران فیوڈ رجسٹریشن اور مانیٹرنگ سسٹم کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ اقدامات میں سماعت کی ہر تاریخ پر متعلقہ عدالت کی درخواست کے مطابق خصوصی حفاظتی انتظامات کیے جائیں اور انسدادی کارروائی کی صورت میں ضمانتی بانڈ جمع کروائے جائیں گے۔
قتل اور دھمکیوں کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی اور قتل کے متعدد مقدمات میں بھاری ضمانتی بانڈ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سے رابطہ کو یقینی بنایا جائے گا۔گواہوں کی پیشی کیلئے مناسب سکیورٹی انتظامات، عدالتوں میں غیر ضرروری افراد کے داخلے کا تدارک اور پراگرس پر ہفتہ وار میٹنگ منعقد کی جائے گی۔سنگین مقدمات میں ٹیموں کی تشکیل، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی، ریڈ ورانٹ کا اجرائاور بر وقت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔میڈیا ممبران کو مناسب آگاہی فراہم کی جائے گی۔ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں تمام کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی ماہانہ رپورٹ مرتب کر کے سٹی پولیس آفیسر کو پیش کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553379