27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی پی او فیصل آباد کی زیر صدارت چائنیز اور غیر ملکی...

سی پی او فیصل آباد کی زیر صدارت چائنیز اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 06 مئی (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر (سی پی او ) فیصل آباد کی زیر صدارت چائنیز اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے فیڈمک میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ منگل کو منعقدہ اجلاس میں سی ایس او فیڈمک میاں جمیل ، ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی ، ایس پی یو نعیم عزیز سندھو ، اے آر او سی ٹی ڈی جمشید چشتی، ایس پی مدینہ ڈویژن اور دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاً چائنیز کی سکیورٹی کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ چائنیز کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ اور ایس او پیز پر من وعن عمل کیا جائے گا، چائنیز افراد کی نقل و حرکت پر بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال لازمی کیا جائے گا، چائنیز کی روانگی سے قبل تمام متعلقہ سیکیورٹی ادارے آپس میں باہمی روابط کو یقینی بنائیں گے ۔ ایس پی مدینہ ڈویژن کو روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو چیک کریں گے۔چائنیز کی سیکیورٹی پر کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593641

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں