فیصل آباد۔ 13 جون (اے پی پی):سی پی او فیصل آباد کی محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ میٹنگ، سیکیورٹی بارےشرکاء میٹنگ سے قابل عمل تجاویز لیں. تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس لائن کمپلکس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ میٹنگ کی۔ ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ ، ٹاؤن ایس پیز سمیت امن کمیٹی ممبران اوردیگر افسران بھی موجود تھے ۔سٹی پولیس آفیسر نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں سیکیورٹی کے حوالہ سے تمام شرکاء میٹنگ سے قابل عمل تجاویز لیں ۔
اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک وارڈنزکی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی اور جلوسوں کے روٹس کے متبادل راستے دئیے جائیں گے ۔ جلوسوں اور مجالس کے مقامات اور گردونواح میں مشکوک افراد پر نظر رکھی جاۓ اور سخت نگرانی کی جاۓ گی ۔ امن کمیٹی ممبران کا کردار امن و امان کے حوالے سے ہمیشہ قابل تعریف رہا ہے۔پولیس اور امن کمیٹی کے باہمی اشتراک سے ہی امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔سی پی او نے شرکاء میٹنگ سے ان کے مسائل سنے اور فوری طور پر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے