- Advertisement -
ملتان۔ 26 فروری (اے پی پی):سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر سے بدھ کے روز پاکستان کے معروف کرکٹر فیصل اکرم نے ملاقات کی، ملاقات میں کرکٹ کے فروغ اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سی پی او صادق علی ڈوگر نے فیصل اکرم کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات اور محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کرکٹر فیصل اکرم کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سی پی او ملتان نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بے حد ضروری ہے۔اس حوالے سے محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566872
- Advertisement -