28.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی پی او ملتان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،شہریوں کے...

سی پی او ملتان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات

- Advertisement -

ملتان۔ 07 اپریل (اے پی پی):سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ جلیل آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ایس ڈی پی او کینٹ ہلار خان چانڈیو، کینٹ سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ تھے۔سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو یدایات جاری کیں کہ سائلین کی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔سی پی او ملتان نے اس موقع پر تھانہ کی انسپکشن کی۔ حوالات، سکیورٹی اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا۔مزید برآں صادق علی ڈوگر نے اپنے دفتر میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے درخواست گزاروں کے مسائل کو قانوں اور میرٹ کے مطابق حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579248

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں