فیصل آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد کے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نےجنرل الیکشن 2024کی سکیورٹی کے سلسلہ میں ضلع بھرکے پولیس افسران کے ساتھ پولیس لائنزمیں میٹنگ کی۔
میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز حسن جاوید بھٹی ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل ،تمام ٹاؤن ایس پیز ، ایس ڈی پی او ز،ایس ایچ اوزاور سکیورٹی افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں سی پی آو فیصل آباد نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے زریعے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ الیکشن کیلئے پانچوں ڈویژنز کو سیکٹرزاور تیرہ سرکل سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ایس ایچ اوز سیکٹرز اور سب سیکٹرز افسران کے معاون ہونگےتمام تھانوں کے بیٹ ایریاز کلسٹر قرار دئیے گئے ہیں،
بیٹ افسران ہیڈ مقررہوں گے۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ ہے جس سلسلہ میں ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے غنڈہ گرد عناصر کو پابند سلاسل کیا جائے اورلڑائی جھگڑا کرنےوالے افراد سے شورٹی بانڈ لئے جائیں گےتمام ایس ایچ اوز اس بات کو یقینی بنائیں کے اپنے علاقہ میں دشمنی والے لوگوں کے خلاف انسدادی کاروئی عمل میں لائیں ۔
قانو ن کےمطابق تفویض کردہ مینڈیٹ کی حدودمیں رہتے ہوئے پولیس افسران وجوانوں الیکشن میں آزادانہ ، منصفانہ ، غیر جانبدارانہ سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے اورالیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے پریذائیڈنگ افسران کی معاونت کریں گے ۔ ہمارے لیے تمام پارٹیز اور کینیڈیٹ یکساں ہیں ۔ہر پولنگ سٹیشن پر مامور پولیس اہلکار کے پاس تمام سیاسی امیدوران کی لسٹ موجود ہونی چاہیے۔ ہم ایک ٹیم ہیں اور چین آف کمان میں رہتے ہوئے ہم نے ٹیم ورک میں کام کرنا ہے اور بلا امتیاز کام کرتے ہوئے صاف اور شفاف الیکشن منعقد کروانا ہے۔