سی پی او کی سربراہی میں پتنگ بازی کے خلاف مہم،آگاہی واک میں سماجی و کاروباری شخصیات کی شرکت

100
City Police Officer Syed Khalid Hamdani
City Police Officer Syed Khalid Hamdani

راولپنڈی ۔18فروری (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے جاری مہم کے تحت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران کے علاوہ سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔دریں اثناء وارث خان کے علاقہ میں پولیس افسران نے تعلیمی اداروں میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دئیے

اور بتایا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور نقصانات کے حوالے سے مساجد اور گھر گھر آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔ پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، بطور معاشرہ اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔