سی پی ایل، بارباڈوس ٹریڈینٹس نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو شکست دیکر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی

115

پورٹ آف سپین ۔ 3 (اے پی پی) کیربیئن پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں بارباڈوس ٹریڈینٹس نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ہیری جرنی کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 28 ویں میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، لینڈل سیمنز نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کولن منرو نے 23 اور کیرون پولارڈ نے 20 رنز بنائے، شکیب الحسن، ہیری جرنی اور والش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جانسن چارلس نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، الیکس ہیلیز نے 33 رنز بنائے۔ پال ڈومنی نے ناقابل شکست 18 رنز بنائے۔ ہیری جرنی کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔