33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںسی پی ایل، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے بارباڈوس رائلز کو133رنز سے...

سی پی ایل، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے بارباڈوس رائلز کو133رنز سے ہرا دیا

- Advertisement -

بارباڈوس۔31اگست (اے پی پی): مارٹن گپٹل کی دھواں دار ناقابل شکست سنچری کی بدولت ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے 13ویں میچ میں بارباڈوس رائلز کو 133 رنز سے شکست دے دی ۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں یہ دوسری پہلی فتح ہے۔

ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی طرف سے ملنے والے 195 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بارباڈوس رائلز کی ٹیم 12.1 اوورز میں 61 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ،ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے مایہ ناز بلے باز مارٹن گپٹل کو شاندار ناقابل شکست سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے گئے سی پی ایل کے 13ویں میچ میں بارباڈوس رائلز کے کپتان رومین پاول نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز می5وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بناکر بارباڈوس رائلز کو میچ میں کامیابی کے لئے 195 رنز کا ہدف دیا۔

- Advertisement -

مارٹن گپٹل نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58گیندوں پر 9فلک شگاف چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے انفراد ی ناقابل شکست 100 رنز بنائے، کپتان کیرون پولارڈ 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ بارباڈوس رائلز کی طرف جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت بارباڈوس رائلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 12.1 اوورز میں 61 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، اور اس کے 8 کھلاڑی دوہراہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ جیسن ہولڈر نے 14 رنز بنائے۔

یوں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے میچ میں بارباڈوس رائلز کو 133 رنز سے ہرا دیا۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے وقار نے چار،آندرے رسل نے تین جبکہ عقیل حسین نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مارٹن گپٹل کو دھواں دار اور ناقابل شکست سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384647

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں