31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںسی پی ایل، گیانا ایمیزون واریئرز نےسینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس...

سی پی ایل، گیانا ایمیزون واریئرز نےسینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو65رنز سے ہرا دیا

- Advertisement -

سینٹ کٹس۔25اگست (اے پی پی): گیانا ایمیزون واریئرز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آٹھویں میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 65 رنز سے شکست دے دی ۔

گیانا ایمیزون واریئرز کی لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں یہ پہلی فتح ہے۔ گیانا ایمیزون واریئرز کی طرف سے ملنے والے 198 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم 16.5 اوورز میں 132 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ،گیانا ایمیزوں واریئرز کے گڈاکیش موتی کو شاندار بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وارنر پارک، باسیٹر، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے سی پی ایل کے 8ویں میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔گیانا ایمیزون واریئرز نے مقررہ 20 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بناکر سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو میچ میں کامیابی کے لئے 198 رنز کا ہدف دیا۔

- Advertisement -

شائی ہوپ نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 4چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے انفراد ی 54 رنز بنائے۔ سائم ایوب 31، ہیٹمائز 26 اور کیمو پال 25رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی طرف سے اوشین تھامس نے تین اور ڈومینک ڈریکس نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

گیانا کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث 198 رنز ہدف کے تعاقب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم 16.5 اوورز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ کپتان ایون لیویز 48 اورامباتی رائیڈو نے 32 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور ٹیم کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔گیانا ایمیزون واریئرز کے گڈاکیش موتی نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئےچار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382440

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں