- Advertisement -
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیئیٹوز (سی پی ڈی آئی) نے نیشنل پریس کلب (این پی سی) اسلام آباد کے سالانہ انتخابات برائے 2025-26 میں اظہر جتوئی کو صدر، نیئر علی کو سیکریٹری اور وقار عباسی کو سیکریٹری خزانہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں سی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار احمد علی نے کہا کہ این پی سی اسلام آباد کی شاندار جمہوری روایات سب کیلئے فخر کا باعث ہیں۔آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قوم و ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔
- Advertisement -
انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئی منتخب قیادت صحافت کو درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز کا جرات اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرے گی اور ماضی کی میراث کو آگے بڑھائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574013
- Advertisement -