سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال کے دورن نئے بانڈز کے اجراسے 1050 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا

129
CDNS
CDNS

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)نے رواں مالی سال کے دورن نئے بانڈز کے اجراسے 1050 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا۔سی ڈی این ایس کے ایک اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ رواں مالی سال کے آغاز سےلے کر15 مارچ تک کی مدت میں سی ڈی این ایس نے نئے بانڈز کے اجراسے 1050 اب روپے سے زائد کی بچتیں حاصل کرلی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے نے اب تک مجموعی طوپر1.6 ٹریلین رپے کی بچتیں حاصل کی ہیں جوگزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 200 ارب روپے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ادارے میں اصلاحات کاعمل جاری ہے، سی ڈی این ایس نے صارفین کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم سروس بھی شروع کردی ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سی ڈی این ایس نے اسلامی سرمایہ کاری بانڈز کے زریعہ رواں مالی سال کے آغازسےلے کر15 مارچ2024 تک کی مدت میں 60 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔ رواں مالی سال کے لئے اسلامی مالیات کے تحت 75 ارب روپے کی بچتوں کاہدف مقررکیاگیاہے۔