23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںسی ڈی اے انتظامیہ نے مسیحی ملازمین کیلئے کرسمس الاؤنس کی منظوری...

سی ڈی اے انتظامیہ نے مسیحی ملازمین کیلئے کرسمس الاؤنس کی منظوری دے دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے مذہبی تہوارکرسمس کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس الاؤنس کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پیر کو سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوٹیفیکیشن کے تحت 18دسمبر بروز پیر تمام ملازمین کو ایک موجودہ بنیادی تنخواہ اور مسٹررول و ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر پے سکیلز کے مطابق کرسمس الاؤنس کی ادائیگی کی جائے گی۔اس موقع پرچوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر)انوارالحق،ممبر فنانس طاہر نعیم اختر،ڈپٹی فنانشنل ایڈوائزر ایزدحسن اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یقینا ًسی ڈی اے کے غریب مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اوروہ اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418819

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں