24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا جی ٹی روڈ 26 نمبر...

سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا جی ٹی روڈ 26 نمبر چونگی بجانب ٹیکسلا جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف 16 کلومیٹر طویل علاقے میں گرینڈ آپریشن،95 فیصد سے زائد علاقے کو غیر قانونی قابضین و تجاوزات سے کلیئر کروا لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں نے اسلام آباد پولیس کی معاونت سے جی ٹی روڈ 26 نمبر چونگی بجانب ٹیکسلا جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف 16 کلومیٹر طویل علاقے میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے تقریباً 95 فیصد سے زائد علاقے کو غیر قانونی قابضین و تجاوزات سے کلیئر کروا لیا،آپریشن کے دوران اب تک 578 ڈھانچوں کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے 113 افراد کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد سے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیلئے سی ڈی اے نےگرینڈ آپریشن کیا، شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی نگرانی چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا خود کر رہے ہیں۔سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں اسلام آباد پولیس کی معاونت سے شہر کے مختلف علاقوں میں بلاتفریق انسداد تجاوزات کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں،تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن میں 26 نمبر چونگی سے بجانب ٹیکسلا جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف، ٹی چوک تا روات، سید پور ویلج، لہتڑار روڈ اور دیگر علاقوں میں بھرپور کاروائیاں کی گئیں،

- Advertisement -

جی ٹی روڈ 26 نمبر چونگی بجانب ٹیکسلا جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف 16 کلومیٹر طویل علاقے میں آپریشن کیا گیا،اس آپریشن میں تقریباً 95 فیصد سے زائد علاقے کو غیر قانونی قابضین و تجاوزات سے کلئیر کروا لیا گیا،ابتک کی کارروائیوں میں 578 ڈھانچوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی، کار سرکار میں مداخلت کرنے والے 113 افراد کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔سی ڈی اے نے ٹی چوک تا روات کے علاقے میں بھی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔

ٹی چوک تا روات کے علاقے میں 6 کلومیٹر تک کی سڑک سے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔ مجموعی طور پر ٹی چوک تا روات کے علاقے میں 191 چھوٹی بڑی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔ سیدپور ماڈل ویلج میں غیر قانونی قابضین سے 370 کنال سرکاری اراضی میں سے 210 کنال سے زائد اراضی مکمل طور واگزار کروائی جاچکی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ سید پور کی اپ گریڈیشن اور غیر قانونی تعمیرات سے پاک کرنے سے شہریوں کو بہترین سیاحتی مقام بھی میسر آئے گا۔غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیلئے لہتڑار روڈ کے علاقے میں بھی سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کیں،کارروائیوں کے دوران 24 کلومیٹر طویل سڑک کو غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات سے پاک کرکے سڑک دونوں اطراف سے کلیئر کروا دی گئی۔

ترامڑی چوک تا بنک سٹاپ، علی پور سے ملحقہ شاہراہ کو بھی تجاوزات سے پاک کردیا گیا ہے،ترامڑی چوک تا بنک سٹاپ، علی پور تک 3 کلومیٹر سڑک کو دونوں اطراف سے کلئیر کردیا گیا ہے، مجموعی طور پر 227 غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروالی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصداسلام آباد کو ہر طرح کی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات سے پاک رکھنا ہے،

غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف یہ کارروائیاں تسلسل کے ساتھ مستقبل میں بھی جاری رہیں گی،غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے مکمل تدارک کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے، واگزار کروائی کی گئی اراضی پر ماحول دوست شجرکاری اور باڑ (فینس) بھی لگائی جائے، شہر کی خوبصورتی اور منظم منصوبہ بندی کیلئے غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائیاں انتہائی ضروری ہیں۔سی ڈی اےنے شہریوں سے تعاون کی اپیل ہے کہ وہ انسداد تجاوزات مہم میں متعلقہ محکموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔کسی بھی غیر قانونی قبضے کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوراً اطلاع دیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں