سی ڈی اے ریفرنڈم مزدور یونین چوہدری یٰسین گروپ نے میدان مارلیا،چوہدری محمد یٰسین نے6282ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی

137

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ نے میدان مار لیا،ریفرنڈم میں چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ نے6282ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ایمپلائز یونین پاشا گروپ انتخابی نشان ببرشیر نے 3406،لیبریونین امان اللہ گروپ نے 304اور ورکرزفیڈریشن شباب بخاری گروپ نے 232ووٹ حاصل کئے۔

جیت کے موقع پر ستارہ مارکیٹ میں جشن کا سماں تھا۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ آج کی جیت مزدوروں کی جیت ہے اور مزدور دشمن ٹولوں کا سی ڈی اے کے غیور ملازمین نے صفایا کر دیا ہے اور اب انشاء ا للہ پہلے کی طرح اب بھی مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔