26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ڈی اے ریونیو ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے...

سی ڈی اے ریونیو ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین انتخابی جلسہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):سی ڈی اے ریونیو ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے انتخابی جلسہ اقبال ہال میں منعقد ہوا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان و دیگرنے کہا کہ 06فروری کو سی ڈی اے کے محنت کش نے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے چور اورچوکیدار کے فرق کو مدنظر رکھنا ہے،آپ کو ایسی قیادت کا انتخاب کرنا ہے جو حاکم کی جگہ چوکیداربن کر آپکے حقوق کا تحفظ کرے،باشعور،امین اور جرات مند ہونے کے ساتھ اسکی ماضی کی کارکردگی کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا،ہم سی ڈی اے کے محنت کش سے کہنا چاہتے ہیں کہ 2006سے پہلے اور آج ملنے والی مراعات اور اپنی پے سلپ کو سامنے رکھتے ہوئے آپ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کس تنظیم نے آپ لوگوں کو تاریخی مراعات سے نوازا،پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بیوہ فنڈ کاقیام،خوشبوالائونس،ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ،مسٹررول اور اوورایج ملازمین کی مستقلی،سکیلوں کی اپ گریڈیشن،عیدالائونس سمیت سینکڑوں کارنامے مزدور یونین کی تاریخ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے پندرہ ہزار محنت کش اس شہر کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور ان محنت کشوں نے چار مرتبہ مزدور یونین پر اپنے اعتماد کااظہار کیا،سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنے دور میں ریونیو ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کے لیے بل ڈسٹری بیوشن کاریٹ 14روپے سے بڑھا کر 30روپے کروایا اور ریونیوڈائریکٹوریٹ کی سہولت مرکز سے اقبال ہال منتقلی سمیت کروڑوں روپے بطوراعزازیہ دلوایا،سی ڈی اے مزدور یونین نے 30اپریل 2011کو ریگولرو ریٹائرڈ ملازمین،بیوائوں کے لیے چھ ہزار سے زائد پلاٹوں کی منظوری کرواکر قرعہ اندازی کا حکم نامہ جاری کروایا تھا جس کی قرعہ اندازی کے خلاف مزدوردشمن ٹولہ اپنے حواریوں کے ذریعے عدالتوں سے سٹے لیتا رہا،پلاٹ سی ڈی اے کے محنت کش کا حق ہے جو انھیں ہر صورت میں ملے گا، 6فروری کو سی ڈی اے کے محنت کش نے حق و سچ کا فیصلہ کر کے اپنی منزل کا تعین کرنا ہے، مزدور یونین محنت کشوں کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جلسے میں میں سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران،باڈی ممبران سمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553534

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں