33.2 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ڈی اے عملہ اور فائر اینڈ ریسکیو یونٹس ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر...

سی ڈی اے عملہ اور فائر اینڈ ریسکیو یونٹس ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کے ساتھ متحرک ، ای سیون میں چلتی گاڑی پر گرے ہوئے درخت سے متاثرہ افراد کوریسکیو کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی جی سول ڈیفنس کی ہدایات پر اسلام آباد میں جاری رین ایمرجنسی الرٹ سے نمٹنے کے لیے سی ڈی اے کا عملہ اپنے سب اسٹیشنوں میں فائر اینڈ ریسکیو یونٹس سمیت اپنی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کے ساتھ متحرک ہے، اتوار کوطوفان باد و باراں اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے چلتی گاڑی پر گرے ہوئے درخت سے متاثرہ افراد کوریسکیو کر لیا۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں گشت کر رہی ہیں تاکہ نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا اور شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ سی ڈی اے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انوائرنمنٹ ونگ، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئیں جن میں ای سیون سیکٹر میں اسٹریٹ 20 کے قریب تیز ہوائوں اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے چلتی گاڑی پر گرے درخت سے متاثرہ افراد کو بچالیا گیا۔

- Advertisement -

یہ واقعہ اچانک اور تشویشناک تھا، لیکن گاڑی کے مضبوط ڈھانچے اور ریسکیوٹیموں کے فوری ردعمل کی وجہ سے گاڑی کے اندر موجود ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ متعلقہ راہگیروں نے فوری طور پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کی ریسکیو ٹیم کو آگاہ کیا جو خصوصی آلات سے لیس ہو کر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے ڈرائیور کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اسے گاڑی سے باہر نکالا اور پھر سڑک کو کلیئرکرنے کے لئے گرے ہوئے درخت کو ہٹایا۔

ان کی فوری اور پیشہ ورانہ کاوشوں نے نہ صرف ڈرائیور کو تحفظ فراہم کیا بلکہ علاقے میں ٹریفک کی معمول کی روانی کو بھی بحال کیا۔ سی ڈی اے کی ریسکیو ٹیموں نے سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں فائر کال کو کلیئر کرنے کے علاوہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے بھی نجات دلائی۔ سی ڈی اے شہریوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور شہریوں پر زور دیتا ہے کہ وہ سی ڈی اے کے متعلقہ محکموں کو ہنگامی صورتحال کی اطلاع دیں تاکہ ان پر قابو پایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598525

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں