29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ڈی اے مزدور یونین کے الیکشن کیمپ کا افتتاح

سی ڈی اے مزدور یونین کے الیکشن کیمپ کا افتتاح

- Advertisement -

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ سی ڈی اے جیسے قومی ادارے اور محنت کشوں کی ترقی کے لئے اپنا کردار اداکرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے سلسلے میں الیکشن کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

ستارہ مارکیٹ جی سیون میں منعقد تقریب میں پی ایف یو جے کے صدر محمد افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے سابق صدر انور رضا، سابق ڈپٹی میئر اعظم خان، سابق ڈپٹی ڈی جی پیر سید عمران شاہ اور سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران اور ہزاروں سی ڈی اے ملازمین و خواتین نے شرکت کی۔ تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے تمام شرکا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انشاء اﷲ سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں اب ایک نئے عزم کے ساتھ سی ڈی اے جیسے قومی ادارے اوراسکے محنت کشوں کی ترقی اور ان کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہر ممکن کردار ادا کروں گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548718

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں