سی ڈی اے مون سون شجر کاری مہم کے دوران لیک ویو پارک میں15ہزار پھلدار، مجموعی طور پر تین لاکھ پودے لگائے گا

140

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) مون سون شجر کاری کے دوران لیک ویو پارک میں15ہزار پھلدار پودے لگائے گا جبکہ آئندہ بدھ سے شروع ہونے والی مون سون شجرکاری مہم کے دوران مجموعی طور پر تین لاکھ پودے لگائے جائےں گے۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) ہر سال موسم بہار اور مون سون کے دوران شجرکاری کرتا ہے۔ امسال مون سون شجرکاری مہم کے دوران مختلف انواع و اقسام کے پھلدار اور پھولدار پودے اسلام آباد کے پارکوں، تفریحی مقامات، گرین بیلٹوں اور مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگائے جائیں گے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی شجرکاری مہم میں عام شہریوں، طلبائ، تاجروں، وکلاءاور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا جس کے لئے سول سوسائٹی، کالج و یونیورسٹیوں کی انتظامیہ سے رابطے کئے جارہے ہیں