36 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومتجارتی خبریںسی ڈی اے موٹرڈیلرز اور امپورٹرز کی مشاورت سے اسلام آباد میں...

سی ڈی اے موٹرڈیلرز اور امپورٹرز کی مشاورت سے اسلام آباد میں کار شورومز کیلئے آٹو سٹی قائم کریں ،احسن بختاوری

- Advertisement -

اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی):موٹرز اینڈ امپورٹرز ڈیلر ز ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر حاجی طارق کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے عہدیداران کو اپنے شعبے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں راجہ عامر کریم صدرراولپنڈی ریجن،سردار عرفان صدر اسلا م آباد ریجن، محمد وسیم عباسی جنرل سیکرٹری اسلام آباد ریجن،اظہر اخلاق عباسی چیئرمین اسلام آباد ریجن اورعجب گل صدر اسلام آباد موٹر ڈیلر ایسو سی ایشن سمیت دیگر شامل تھے۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ کار شو رومز کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرتے ہیں لیکن سی ڈی اے کی جانب سے ان کے خلاف ایکشن سے اس شعبے کا کاروبار متاثر ہوتا ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے موٹرڈیلرز اور امپورٹرز کی مشاورت سے اسلام آباد میں کار شورومز کیلئے آٹو سٹی قائم کرے تا کہ مارکیٹوں میں پارکنگ کے مسائل بہتر حل ہوں اور اس شعبے کی کاروباری سرگرمیوں کو بھی بہتر فروغ ملے ۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس موٹرڈیلرز کے مسائل حل کرانے کیلئے ان کی ایسوسی ایشن کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔موٹرزاینڈ امپورٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی طارق نے کہا کہ موٹرز ڈیلرزکاروبار کی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سی ڈی اے کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ اسلام آباد میں کار شو رومز کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نکالا جائے اور اس مقصد کیلئے لندن، ملائشیااور سنگاپور سمیت دنیا کے دیگر بڑے شہروں کے کامیاب ماڈلز کا جائزہ لے کریہ مسئلہ حل کیا جائے۔

- Advertisement -

ضرورت اس بات کی ہے کہ سی ڈی اے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کار شو رومز کا ایک پائیدار حل نکالے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ کارو شو رومز کے کاروبار کے بہتر فروغ کیلئے موٹرز ڈیلرز کے مسائل کو حل کرنا ضروری ہے اور یقین دہانی کرائی کہ چیمبر ان کی مشکلات کے ازالے کیلئے ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کرے گا۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ آٹو انڈسٹری 30ارب روپے سے زائد ٹیکس اداکر کے معیشت کی ترقی میں ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت موٹرڈیلرز سمیت آٹو انڈسٹری کیلئے سازگار حالات پیدا کرے تا کہ یہ شعبہ بہتر ترقی کر کے معیشت کی بحالی میں موثر کردار ادا کر سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415046

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں