اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):سی ڈی اے نے سیکٹر C-16 کے متاثرین کیلئے سیکٹر میں ہی ون ونڈو قائم کردی۔ون ونڈو چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ون ونڈو کے ذریعے سیکٹر C-16 کے متاثرین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا ئیں گے۔
ون ونڈو کے ذریعے سیکٹر C-16 کے مقامی لوگوں کی اراضی سمیت بی یو پی کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرسی ڈی اے کے ریونیو کا عملہ ون ونڈو میں تعینات کیا گیا ہے۔ متاثرین اپنے کلیمز کے لئے سی ڈی اے کے دفتر کے بجائے سیکٹر C-16 میں ون ونڈو پر جا سکتے ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے مسا ئل حل کر کے سیکٹر ڈویلپمنٹ میں تیزی لائی جائے۔چیئرمین سی ڈی اے کے دورے بعد سیکٹرز کے ترقیاتی کا موں میں تیزی آئی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ڈی جی ورکس اتوار کے روز بھی سیکٹرز میں ترقیاتی کا موں کی نگرانی کے لئے سائٹس پر موجود رہے۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں کو 24 گھنٹے جاری رکھا جا رہا ہے۔