سی ڈی اے کا کرسمس کے موقع پر ادارے میں کام کرنے مسیح ملازمین کے لئے کرسمس کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد

160
Capital Development Authority
Capital Development Authority

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر ادارے میں کام کرنے مسیح ملازمین کے لئے کرسمس کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ وفاقی ترقیاتی ادارے (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس کے پر مسرت موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیح ملازمین کے لئے 26 دسمبر بروز منگل اسلام آباد کے تفریحی مقام شکرپڑیاں میں واقع اوپن ایئر تھیٹر میں کرسمس کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا ۔

تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے سمیت بورڈ ممبران اور سی بی اے کے جنرل سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیح ملازمین کو بمعہ فیملز مدعو کیا گیا۔ کیک کٹنگ تقریب میں خصوصی طور پر بچوں کی تفریح کا انتظام بھی کیا گیا۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد مسیح ملازمین کی خوشیوں میں شریک ہونا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

واضح رہے سی ڈی اے انتظامیہ کرسمس کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیح ملازمین کے لئے کرسمس الاؤنس اور ایڈوانس تنخواہ کی منظوری بھی پہلے ہی دے چکی ہے۔ اس ضمن میں نان گزیٹیڈ ملازمین کو پوری بنیادی تنخواہ جبکہ گزیٹیڈ ملازمین کو آدھی بنیادی تنخواہ بطور بونس ادائیگیاں بھی کردی گئیں ہیں۔

اسی طرح مسڑرول و ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر پےسکیلز کے مطابق الاؤنس کی ادائیگیاں بھی کردی گئیں۔ اس موقع پر مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ اس سے یقیناً سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہوگا اور وہ اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار مناسکیں گے.