شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز (کل) ہو گا

63

لاہور۔21 فروری(اے پی پی ) شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہو گیا، پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن (کل) جمعرات سے یو اے ای میں شروع ہوگا، پشاور زلمی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی اور وہ افتتاحی میچ میں نئی ٹیم ملتان سلطان کے خلاف میچ سے ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کرے گی، پی ایس ایل میں اس دفعہ چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایک نئی ٹیم ملتان سلطان کا اضافہ کیا گیا ہے، چھ ٹیموں میں ملتان سلطان ،کراچی کنگز ،پشاور زلمی ،لاہور قلندر ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں ،لیگ کے چار وینیوز میں مجموعی طور پر 34میچز کھیلے جائیں گے،تمام لیگ میچز اور ایک پلے آف دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے جبکہ 20اور 21مارچ کو دو پلے آف لاہور میں اور 25مارچ کو فائنل کراچی میں ہوگا۔