اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):امدادی کارکنوں نے شائونٹرٹاپ سے کیمپ پرگرنے والے برفانی تودہ سے ایک نعش برآمدکرلی ہے جبکہ 11 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال استورمنتقل کردیاگیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارتی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتہ کی صبح شائونٹرٹاپ سے بکروال میں کیمپ سائیٹ پربرفاقی تودہ گرا، جس سائیٹ پرتودہ گرا وہاں پرہیڈرز نے ایک کیمپ قائم کیاتھا۔
بیان کے مطابق تودہ گرنے کی اطلاعات پرمتعلقہ حکام نے مقامی انتظامیہ، جی بی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ٹیم سابق ہیڈکوارٹر ایف سی این اے کو ریسکیو اور ریکوری آپریشن کے لیے متحرک کر دیا ۔امدادی کارکنوں نے تودہ سے اب تک 1 نعش برآمد کی ہے جبکہ 11 زخمیوں کو ریسکیو کرکے ڈی ایچ کیوہسپتال استور منتقل کردیا گیا ، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مزید تفصیلات موصول ہوتے ہی شیئر کی جائیں گی۔