شاداب خان انگلینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں گے، پی سی بی

لاہور۔21 اپریل(اے پی پی )دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل لیگ سپنر شاداب خان انگلینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق شاداب خان کے خون میں ایک وائرس کی نشاندھی ہوئی ہے جس کے لئے انہیں چار ہفتے کے علاج اور ریسٹ کی ضرورت ہے۔ شاداب ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے لیکن وہاں …

لاہور۔21 اپریل(اے پی پی )دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل لیگ سپنر شاداب خان انگلینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق شاداب خان کے خون میں ایک وائرس کی نشاندھی ہوئی ہے جس کے لئے انہیں چار ہفتے کے علاج اور ریسٹ کی ضرورت ہے۔ شاداب ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے لیکن وہاں پر وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کی بجائے ڈاکٹرز سے اپنا علاج کروائیں گے تاکہ وہ ورلڈ کپ تک فٹ ہوسکیں۔شاداب کے متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی شاداب کے انگلینڈ سیریز میں نہ کھیلنے اور انہیں چار ہفتے کا ریسٹ دینے کی تصدیق کی ہے۔

Leave a Reply