شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی

238
Shadab Khan
Shadab Khan

راولپنڈی۔5مارچ (اے پی پی):اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی ۔ انہوں نے یہ سنگ میل پشاور زلمی کے خلاف میچ میں عامر جمال کو آؤٹ کر کے عبور کیا ۔ اس میچ میں شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 25 سالہ شاداب خان ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل وہاب ریاض ، سہیل تنویر ، شاہد آفریدی ، محمد عامر اور عماد وسیم یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں ۔