نمائندہ۔ 09 جولائی بورے والا(اے پی پی):شادی سے انکار پر مسلح افراد نے خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔تفصیل کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقے ساہوکا رانی بی بی نے گھریلو ناچاقی پر 6 ماہ قبل خاوند سے طلاق لے لی تھی اور اپنی والدہ کے گھر رہائش پذیر تھی۔ مقتولہ رانی بی بی سے ملزم نور زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا
مقتولہ کے مسلسل انکار پر ملزمان نور ،زمان،عرفان پسران فیض احمد نے زبردستی نوراں بی بی کے گھر گھس گئے اور شادی سے انکار کی رنجش پر فائرنگ کرکے اس کی بیٹی رانی بی بی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ تھانہ ساہوکا پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔