شیخوپورہ۔ 10 نومبر (اے پی پی):شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان نے شادی کی تقریب میں مانانوالہ روڈ پر ہوائی فائرنگ کی تھی،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے سختی سے نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں، ٹیموں نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ 5 ملزمان کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، جن کے خلاف تھانہ صدر فاروق آباد میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے