22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشارجہ میں فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کے...

شارجہ میں فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کے آغاز پر آتش بازی پر پابندی عائد

- Advertisement -

ابوظہبی۔27دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کےشہر شارجہ نےفلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لیے نئے سال کی آمد کے سلسلے میں جشن منانے اور آتش بازی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔العریبہ اردوکے مطابق اس ضمن میں شارجہ پولیس کی جانب سےباضابطہ بیان جاری کر کے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں آتش بازی اور جشن منانے جیسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ غزہ کے رہنے والے بھائیوں کے ساتھ حقیقی یکجہتی کے اظہار اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے لیے کیا گیا ہے۔شارجہ پولیس نے زور دیا ہے کہ ہر کوئی اس پابندی پر عمل کرے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ یہ پابندی انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر نافذ ہو گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہماری ثقافت اور نظریات کاتقاضا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں