17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشارجہ میں 42 ویں رمضان نائٹس نمائش کا آغاز 6 مارچ سے...

شارجہ میں 42 ویں رمضان نائٹس نمائش کا آغاز 6 مارچ سے ہو گا

- Advertisement -

شارجہ۔4مارچ (اے پی پی):ایکسپو سینٹر شارجہ میں 42 ویں رمضان نائٹس نمائش 2025 کا آغاز 6 مارچ ہو گا ، جو 30 مارچ تک جاری رہے گی۔

امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق 42 ویں رمضان نائٹس نمائش 2025 شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سرپرستی میں ایکسپو سینٹر شارجہ کے زیر اہتمام ہو رہی ہے اور اسے امارات کے نمایاں تجارتی اور ثقافتی ایونٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ رواں سال 200 سے زائد معروف ریٹیلرز اور تقریباً 500 عالمی و مقامی برانڈز نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ نمائش زائرین کے لیے رمضان المبارک کی روحانی و ثقافتی روایات سے لطف اندوز ہونے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے،نمائش میں متعدد مصنوعات پر 75 فیصد تک خصوصی رعایتیں اور پرکشش پروموشنز پیش کی جا رہی ہیں۔

خریدار خصوصی پیشکشوں، حیرت انگیز انعامات اور قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات جیتنے کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔16,000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی یہ نمائش ایک لاکھ 50ہزار سے زائد زائرین کی میزبانی کرے گی، جبکہ اس میں تفریحی شوز، کھانے کے منفرد تجربات اور خاندانی تفریح کے لیے ثقافتی سرگرمیوں کا متنوع پروگرام بھی شامل ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568524

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں