شارجہ۔4مارچ (اے پی پی):شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل نے رمضان افطار منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس منصوبے کے تحت دنیا کے 43 ممالک میں روزے داروں کو مجموعی طور پر 3 لاکھ افطار کھانے فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے پر 3 ملین درہم کی لاگت آئے گی۔
یہ منصوبہ مختلف ممالک میں روزہ داروں کو افطار فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام اور تنظیم کے دفاتر کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ ضرورت مند افراد تک بروقت مدد پہنچ سکے۔پراجیکٹس اور بیرونی امداد کے شعبے کے ڈائریکٹر، خالد حسن العلی نے رواں سال منصوبے کے دائرہ کار میں توسیع پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سخاوت اور یکجہتی کے اقدار کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،اس کا مقصد دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک مدد پہنچانا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568521