کراچی۔17فروری (اے پی پی):شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر جمعہ کی شام حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں سے پولیس کی فائرنگ کا تبادلہ تا حال جاری ہے۔ حملہ آوروں کےپولیس آفس میں داخل ہونیکی اطلاعات ہیں، پولیس آفس کے قریب فائرنگ اور دھماکے بھی سنے گئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور پولیس نفری نے پولیس آفس کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ میرے آفس پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے مقام سے ایک زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے۔