شاعر، ادیب، محقق، خطیب، عالم ،صوفی پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی کا یوم پیدائش 14 نومبر کو منایا جائے گا

144
شاعر، ادیب، محقق، خطیب، عالم ،صوفی پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی کا یوم پیدائش 14 نومبر کو منایا جائے گا

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):شاعر، ادیب، محقق، خطیب، عالم ،صوفی پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی کا یوم پیدائش 14 نومبر کو منایا جائے گا ۔ وہ اردو، فارسی اور پنجابی زبان کے شاعر تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عربی، ہندی، پوربی اور سرائیکی زبانوں میں بھی شعر کہے۔ اسی وجہ سےپیر نصیر الدین نصیر کو شاعر ہفت زبان کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے اور ان کو سلطان الشعراء بھی کہا جاتاہے۔

وہ پیر غلام معین الدین (المعروف بڑے لالہ جی)کے فرزند اور پير مہر علی شاہ کے پڑپوتے تھے۔ پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی کی ولادت 14 نومبر 1949ء میں گولڑہ شریف میں ہوئی اور وہ گولڑہ شریف درگاہ کے سجادہ نشین بھی تھے۔پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی نے 36 سے زائد کتب تحریر کیں ۔

جن میں آغوشِ حیرت،پیمانِ شب،دیں ہمہ اوست ،نام و نسب،فیضِ نسبت اور رنگِ نظام وغیرہ شامل ہیں۔ پیر نصیر الدین نصیر کا انتقال 13 فروری 2009ء کو ہوا گولڑہ شریف میں مدفون ہوئے۔ پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی کی سالگرہ کے موقع پر علمی، ادبی حلقوں اور ان کے متوسلین کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔